Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • ایس 400 میزائیلی سسٹم پر امریکی سفیر ترکی و وارننگ
    ایس 400 میزائیلی سسٹم پر امریکی سفیر ترکی و وارننگ

ایس 400 سسٹم کو فعال کرنے کے نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے: امریکی سفیر

ترکی میں متعین امریکی سفیر"ڈیوڈ سٹرفیلڈ" نے روسی ساخت کا  دفا‏عی ميزائیلی سسٹم نصب کئے جانے کے تعلق سے انقرہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے لئے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ جاری بحران کو حل کرنے کا واحد راہ حل یہ ہے کہ انقرہ اس سسٹم سے دستبردار ہوجائے۔

اس سے قبل روس کے فوجی امور کے مرکزی ادارے کے سربراہ دیمیتری شوگایوف نے کہا تھا کہ امریکی دباؤ کے سامنے ترکی کی استقامت پریقین رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ترکی دوسرا ایس 400 میزائیلی سسٹم بھی خریدلے گا۔

ادھر ترکی کی پارلیمنٹ میں دفاعی امور کی کمیٹی کے ترجمان "مورات بایباتور" نے اپنے ایک بیان میں امریکی سفیر " ڈیوڈ سٹر فیلڈ" کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو ایس 400 میزائیلی سسٹم استعمال کرنے کے لئے امریکہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہيں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس 400 میزائیلی سسٹم سے استفادے کے لئے ترکی کے موقف میں واشنگٹن کی دھمکیوں کے باوجود کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئي ہے اور انقرہ امریکہ سے اجازت لینے کا محتاج نہیں ہے۔  

ٹیگس