عراق، امریکی فوجیوں کے لئے اب آسمان بھی تنگ ... امریکی ڈرون کو میزائیل سے بنایا گيا نشانہ
Mar ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۱ Asia/Tehran
دہشت گرد امریکی فوج کا ایک ڈرون طیارہ شمالی عراق کے صوبے نینوا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
صابرین نیوز چینل کے مطابق دہشت گرد امریکی میرین فورس کا ایم کیو ون سی قسم کا یہ ڈرون طیارہ صوبہ نینوا میں تل الشعیر کے علاقے القیارہ میں گرکر تباہ ہوا ہے۔
مذکورہ عراقی چینل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران عراق میں امریکی فوجی اڈوں اور فوجی قافلوں کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی و سماجی تنظیموں کی اکثریت اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔