Mar ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • شام میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ، متعدد افراد زخمی

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ کا کل کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے دیرالزور میں کونیکو گیس ریفائنری میں امریکہ کے فوجی اڈے پر کئی راکٹ داغے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیل سے مالامال نوے فیصد علاقوں پر امریکہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔ امریکہ ان علاقوں میں ترکی اور خود سے وابستہ دہشت گردوں کے تعاون سے شام کے تیل کی لوٹ مار اور تیل سے مالامال ان علاقوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شام کے ان علاقوں پر ایک عرصے سے امریکہ، ترکی اور ان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کا قبضہ ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی حکومت نے بارہا تاکید کی ہے کہ شمالی اور شمال مشرقی شام کے علاقوں میں امریکہ اور ترکی کے فوجیوں اور ان سے وابستہ تمام عناصر کی موجودگی، شام کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس