ترک اہلسنت علمائے کرام کی روضہ علوی و حسینی پر حاضری
ترکی کے اہلسنت علمائے کرام کے ایک وفد نے نجف اشرف اور کربلائے معلی میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب(ع) اور سید الشہدا حضرت امام حسین (ع) کے روضہائے اطہر کی زیارت کا شرف حاصل کیا ہے۔
نیوز ایجنسی فارس کے مطابق استنبول سے آنے والے ترک اہلسنت علمائے کرام کے ایک وفد نے سب سے پہلے نجف اشرف میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روضہ اطہر پر حاضری دی اور آپ کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
ترکی کے اہلسنت علمائے کرام کے اس وفد نے بعد ازاں کربلائے معلی میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے پاک کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور ضریح مبارک کا بوسہ لینے کے بعد نماز شکرانہ ادا کی۔
مذکورہ علمائے کرام نے امام حسین علیہ السلام کے روضے کی زیارت کے بعد، عملدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضے پر بھی حاضری دی اور قبرمبارک کی زیارت کرکے اہلبیت عصمت و طہارت(ع) تئیں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔