Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا: تیل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آتشزدگی

انڈونیشیا کے پرٹامینا( Pertamina) اور بالونگن (Balongan ) آئل پلانٹ میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی۔

فارس حبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی سرکاری تیل و گیس کمپنی پرٹامینا( Pertamina) نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں کل رات ایک تیل ریفائنری میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبہ کے بالونگن (Balongan ) میں واقع آئل پلانٹ میں لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ ری پبلیکا اخبار کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی سیکڑوں گاڑیاں آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔

پرٹامینا کے مطابق 5 مقامی افراد آئل ریفائنری میں لگی آگ کی زد میں آگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ کا سبب جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ٹیگس