Mar ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • بعض ممالک سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں: شام

اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے کہا ہے کہ بعض ممالک سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام  کے مندوب بسام صباغ نے شام کیلئے انسانی ہمدردی کے ناطے امداد کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک سلامتی کونسل کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور شامی عوام کے خلاف مسلط کردہ اقدامات سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔

شام  کے مندوب نے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کی سرزمین سے اپنے فوجیوں کو نکال کر دہشتگردی کی حمایت بند کرے۔ انہوں نے اسی طرح امریکہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شام کے قدرتی ذرائع کو لوٹنے سے ہاتھ کھینچ لے۔

ٹیگس