Apr ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں غیر ملکی فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ

افغانستان میں طالبان گروہ نے صوبے خوست کے ہوائی اڈے میں واقع غیر ملکی فوجی ٹھکانے کو لگاتار دوسری رات بھی اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

افغانستان کے صوبے خوست میں ،کے پی ایف، کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل، کے پی ایف کے ٹھکانے کے قریب رہائشی عمارت پر لگا جس میں سات افراد زخمی ہو گئے۔

آوا نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ طالبان نے خوست میں، امریکی فوج اور خوست پروٹیکشن فورسز کے ٹھکانے پر میزائل داغے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے کی حمایت سے، کے پی ایف، کے فوجی اہلکار خوست میں سرگرم ہیں۔

دوسری جانب آوا پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے محکمہ صحت کے ترجمان محمد رفیق شیرزئی نے کہا ہے کہ کمر کلاغ کے علاقے میں جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو فوجی زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ہونے والے دھماکے سے پولیس کا ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر تباہ ہوا۔

اسی اثنا میں بلخ شہر میں بدھ کو ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور سولہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ جبکہ زخمیوں میں تین فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ٹیگس