Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۱ Asia/Tehran
  • عراق کے صلاح الدین صوبے میں امریکی ائير بیس پر پھر میزائیل حملہ!

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صلاح الدین صوبے کے بلد علاقے میں واقع امریکہ کی فوجی چھاؤنی پر دو میزائيل فائر کیے گئے ہیں۔

عراقی میڈیا نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو بلد میں امریکہ کے زیر استعمال ائير بیس پر دو میزائیل داغے گئے۔ ابھی اس حملے کے سلسلے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئي ہیں اور نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی  ذمہ داری قبول کی ہے۔ بلد ائير بیس، صلاح الدین صوبے کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی ہے جو امریکی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایک عراقی سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلد ائير بیس پر، جس میں امریکی فوجی موجود ہیں، اتوار کو دو میزائیل فائر کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ اس میزائیل حملے سے کسی طرح کا کوئي جانی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ میزائيل چھاؤنی کے اندر نہیں بلکہ اس کے قریب آ کر گرے۔

ٹیگس