Apr ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  •  انتہا پسندی اور دہشت گردی خطے کے لئے مشترکہ خطرہ: جواد ظریف

محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران اور بیشکک کے مفادات مشترک ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے قرقیزستان کے دورے کے موقع پر میزبان ملک کے وزیرخارجہ روسلان کازاکبایف کے ساتھ ملاقات میں ، افغانستان میں جاری بدامنی عدم استحکام، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو خطے کے لئے مشترکہ خطرہ قرار دیا ۔

قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں ہونے والی اس ملاقات میں محمد جواد ظریف نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زوردیا اور کہا کہ ہمارے اہداف بھی مشترک ہیں اور خطرات بھی، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری بدامنی، انتہاپسندی اور دہشت گردی ایسے عوامل ہیں جو مشترکہ خطرات شمار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ مرکزی ایشیا کے چار ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک پہنچے ۔ اس سے قبل وہ ازبکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ پروگرام کے مطابق محمد جواد ظریف اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں ترکمنستان جائيں گے۔

ٹیگس