Apr ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے 27 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے کے واقعے ميں دسیوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

  بنگلہ دیش میں مال بردار جہاز کی ٹکر سے کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی اور اس دوران 27لاشوں کو نکال لیا گیا۔

واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدے دار مبارک حسین نے بتایا کہ واقعہ ڈھاکا کے پاس ہی دریائے سیتا لکھیا میں پیش آیا۔

ڈوبنے والی بدقسمت  کشتی ناریان گنج سے پڑوسی ضلع منشی گنج جارہی تھی۔  بتایا جاتا ہے سمندر میں طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پیر کے روز سے ملکی سطح پر ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ خبر سامنے آتے ہی صنعتی شہر میں کام کرنے والے لوگ بڑی تعداد میں اپنے گھرں کی طرف نکل پڑے۔ یہی وجہ تھی کہ حادثے کاشکار ہونے والی چھوٹی سی کشتی پر بھی گنجایش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی حکام نے 7روزہ لاک ڈاؤن کے دوران طیاروں کی آمدورفت سمیت دکانیں بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

ٹیگس