عراق، صوبہ صلاح الدین میں ایک اور فوجی کاروان پر حملہ
عراق، امریکہ کے باوردی دہشت گردوں پر خوف کے سائے، فوجی سازوسامان کی منتقلی کے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے مدد لینے پر مجبور ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ایک کاروان کو صوبہ صلاح الدین میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
صابرین نیوز کے مطابق اس حملے میں ای ایف پی قسم کے بم استعمال کئے گئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری " عالمی استقامت" سے موسوم ایک گروپ نے قبول کی ہے۔
حالیہ چند ماہ کے دوران اس طرح کے متعدد حملے ہوئے ہیں جن میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی اتحادیوں نے استقامتی گروہوں کے حملوں اور سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں سے محفوظ رہنے کے لئے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
جنرل شہید قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے بزدلانہ قتل کے واقعے کے بعد عراقی پارلمنٹ نے سرزمین عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کیا تھا۔