Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۲ Asia/Tehran
  •  آرامکو اور سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائیل حملے

یمنیوں کے ڈرون اور میزائیل حملوں پر آرامکو اور سعودی اتحاد سے وابستہ ذرائع نے چپ سادھ لی ہے: عالمی ذرائع ابلاغ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری آرامکو اور حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کی خبردی ہے -

یمن میں سعودی اتحاد سے برسر پیکارعوامی فورسز نے سعودی عرب کی آئل ریفائنری آرامکو اور مختلف شہروں میں حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کی خبر دی ہے تاہم سعودی حکومت اور آرامکو نے ابھی تک ان حملوں کے تعلق سے چـپ سادھ رکھی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے ریاض سے وفادار فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت کے بعد آرامکو آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی خبر جاری کی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیحی سری نے المصیری ٹی وی چینل پر جاری بیان میں حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات آرامکو ریفائینری پر دس ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جب کہ جنوبی شہروں خامس مشیط اور جیزان میں موجود ’حساس فوجی تنصیبات‘ پر 5 ڈرون اور دو بلیسٹک میزائیل حملے کیے گئے ہیں جو کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں چھے سال سے جاری فوجی جارحیت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

ٹیگس