Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن افغانستان کے دورے پر جمعرات کو کابل پہنچے۔

انھوں نے اپنے دورہ کابل میں افغانستان کے صدرمحمد اشرف غنی اور اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ اور دیگرحکام سے ملاقات کی ۔

ان ملاقاتوں میں افغان امن مذاکرات اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بدھ کی رات افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجی گیارہ ستمبر تک افغانستان سے نکل جائیں گے۔

امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے سن دو ہزار ایک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے بہانے افغانستان پر لشکر کشی کی اور اس ملک پر غاصبانہ قبضہ کیا جس کے نتیجے میں اس ملک میں بحران و بدامنی پھیلی اور افغانستان کی اقتصادی بنیاد تباہ ہوکے رہ گئی۔

اس وقت سے اب تک اس ملک میں نہ صرف امن قائم نہیں ہوا بلکہ دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں اضافہ بھی ہو گیا۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے حکام اور عوام اپنے ملک سے ہمیشہ امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس