Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • موصل کو نئی زندگی دینے کا منصوبہ

عراق، موصل کی تاریخی مسجد کی تعمیر کے لئے مصری انجینئرز نے مقابلہ جیت لیا

عراق میں داعشیوں کے  ہاتھوں شہید کی جانے والی تاریخی مسجد کی تعمیر نو کے لئے یونیسکو نے’ آرکیٹکچرل ڈیزائن‘ مقابلے کے فاتح کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق 8 مصری معماروں نے موصل میں النوری مسجد کمپلیکس کی تعمیر نو کا بین الاقوامی مقابلےمیں  120 سے زیادہ افراد پر سبقت حاصل کرلی ہے۔

 مسجد کی تعمیر نو یونیسکو کے ’موصل کو نئی زندگی دینے کے منصوبے‘ کا مرکزی حصہ ہے جس کا مقصد اس قدیم شہر کی بحالی ہے جو حالیہ تنازع سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔

جیتنے والا ڈیزائن ، جسے’کورٹ یارڈ ڈائیلاگ‘ کہا جاتا ہے، وہ صلاح الدین سمیر ہریدی کی قیادت میں کام کرنے والے چار شراکت داروں پر مبنی ٹیم کا کام ہے۔
یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ایزولے نے کہا ہے کہ النوری مسجد کمپلیکس کی تعمیر نو جنگ سے متاثرہ شہر میں مفاہمت اور معاشرتی ہم آہنگی کو آگے بڑھانے کے عمل میں ایک امتیازی نشان ثابت ہوگی۔
النوری مسجد ایک ایسا مقام ہے جو موصل شہر کی تاریخ کا ایک خاص حصہ ہے۔
 عراقی وزیر ثقافت نے اس موقع پر کہا ہے کہ یہ اعلان ایک ’اہم سنگ میل‘ ہے۔
 

 

ٹیگس