عراق: تیل کے کنووں میں دھماکہ
Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۰ Asia/Tehran
عراق کی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ صوبہ کرکوک کی آئل فیلڈ «بای حسن» کے دو کنووں میں دستی بم کے دھماکے ہوئے۔
موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی آئل کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس تخریب کارانہ واقعہ سے جانی نقصان نہیں ہوا ، تیل کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا اور تیل کی سپلائی بھی متاثر نہیں ہوئی۔ ہونے والے دستی بم کے دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
بغداد الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ داعش کے دہشتگردوں نے کرکوک کے علاقے الدبس میں تیل کے کنویں 105 پر حملہ کیا۔ تیل کے ان کنووں کی سکیورٹی علاقائی قبائل کے ہاتھ میں ہے۔