Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

تیونس کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے دسیوں تارکین وطن اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔

ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار افراد تیونس کے ساحل کے ذریعے بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشتی کے جنوب مشرقی تیونس میں ڈوبنے کی افسوسناک رپورٹس موصول ہوئی ہے۔

تیونس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کا کہنا ہےکہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے  جبکہ تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں  تاہم نیشنل گارڈ نے واقعے میں تین افراد کو زندہ بچالیا۔

تیونس سول پروٹیکشن سروسز کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی جمعرات کے روز تیونس کے ساحلی شہر سے روانہ ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی اسی شہر سے جانے والی کشتی میں سوار 39 مہاجرین کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے تھے جب کہ اسی طرح کا ایک حادثہ گزشتہ سال جون میں پیش آیا تھا جس میں 60 افراد کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔

ٹیگس