Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۲ Asia/Tehran
  • مصر میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار

مصر، ٹرین حادثے میں متعدد افراد جاں بحق اور 100 سے زائذ زخمی ہوگئے۔

نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق قاہرہ سے منصورہ جانے والی ٹرین  صوبہ قلیوبیہ کے قریب ریل کے ڈبے پٹڑی سے اترگئے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد  افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

 مصر محکمہ صحت کے مطابق ٹرین حادثے میں 32 مسافرجاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ  ہے۔

 خیال رہے کہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری کے اطراف میں الٹ گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس موجود ہے جبکہ فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہےکہ 26 مارچ کو بھی مصر کے جنوبی علاقے میں دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں  30 سے زیادہ مسافر جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

 

 

ٹیگس