مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر رد عمل
Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو صحن مطاف میں تعینات کر نے پر سوشل میڈیا میں اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے خاتون پولیس آفیسر کی مسجد الحرام کے صحن مطاف میں تعیناتی کو شرعی قوانین کے منافی قرار دیا جا رہا ہے اور اس اقدام کے مخالفین کا کہنا ہے کہ کعبہ امن الہی کی جگہ ہے اور خواتین کو سکیورٹی پر مامور کرنا اور وہ بھی فوجی لباس میں مناسب نہیں ہے۔ تاہم بعض نے اس اقدام کو خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے مناسب قرار دیا ہے۔