Apr ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف ترکی کی کارروائی، الحشد الشعبی کا انتباہ

عراق کی رضاکارفورس الحشدالشعبی نے عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف ترکی کے فوجیوں کی کسی بھی طرح کی کارروائی کے خلاف سخت خبردار کیا ہے -

عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی کے ایک کمانڈرمحمود مرضی نے جمعرات کو المعلومہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف ترک فوجیوں کی ہرطرح کی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر محمود مرضی نے کہا کہ حکومت کو ترکی کی جانب سے سیکورٹی کی خلاف ورزی کے سلسلے میں سخت موقف اختیار کرنا چاہئے اور اسے رکوانا چاہئے اور اگر عراقی سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا توسخت اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

الحشدالشعبی کے کمانڈر نے کہا کہ ترکی کی جارحیتیں ، عراق کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس طرح کی جارحیتوں کا عراق کے امن واستحکام پر منفی نتیجہ مرتب ہوتا ہے۔

ترکی کی فوج پی کے کے ، کے خلاف کارروائی کے بہانے شمالی عراق میں حملے کرتی رہتی ہے ۔ ترکی نے کچھ دنوں پہلے پی کے کے ، کے جنگجؤوں کو ختم کرنے کے لئے شمالی عراق میں پنجہ عقاب اور پنجہ ببر نامی دو آپریشن شروع کئے تھے جس پر عراقی حکام نے سخت احتجاج کیا تھا۔

ٹیگس