Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • بغداد ایر پورٹ کے قریب امریکی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی فوجی چھاونی کو ایک بار پھر راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریا چھاونی پر کم سے کم تین راکٹ داغے گئے جس کے بعد سائرن بجنے لگے اور امریکی طیاروں نے بغداد ایئرپورٹ کے اطراف میں پرواز کرنا شروع کردیا۔ یہ راکٹ بغداد کے «حی الفرات» علاقے سے فائر کئے گئے ہیں تاہم امریکہ کے دفاعی سسٹم " سی ریمC_RAM ان راکٹوں کا پتہ لگانے اورانھیں تباہ کرنے میں ناکام رہا ۔

ان حملوں کے بعد عراقی سیکورٹی فورس نے راکٹ لانچروں کا پتہ لگانے کے لئے ایئرپورٹ کے اطراف میں گشت شروع کردی ہے، چند روز قبل بلد ایئربیس پر بھی راکٹ حملہ ہوا تھا ۔ اس حملے میں امریکی فوج سے وابستہ سالی پورٹر کمپنی کو نشانہ بنایا گیا تھا

 

گزشتہ چند ماہ کے دوران عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی اڈوں پر متعدد بار راکٹ حملے کیے جا چکے ہیں۔ عراق کے عوامی اور سیاسی حلقے اپنے ملک سے باوردی امریکی دہشتگردوں کے انخلا  کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔۔

ٹیگس