Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  •  امریکی مندوب کا مقصد جنگ یمن کا پروپگینڈہ کرنا ہے : محمد علی الحوثی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ امریکی مندوب امن کا پیغام لے کر نہیں بلکہ غلط خبر منتقل کرنے اور دوبارہ جنگ کا پروپگینڈہ کرنے کے لئے آیا ہے ۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے یمن کے امور میں امریکی مندوب کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ امن چاہتے ہیں تو واضح حقائق کی بنیاد پر کوئی منصوبہ پیش کریں اور حقیقی رویہ اختیار کریں تا کہ یمنی اس کی بنیاد پر جارح اتحاد کے ساتھ کسی اتفاق رائے تک پہنچ سکیں ۔

یمن کے امور میں امریکی مندوب ٹیموتھی لنڈر کنگ نے ابھی حال ہی میں ایسے عالم میں جب یمنی فوج مآرب سیکٹر پر پیشقدمی کر رہی ہے ، اس کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مآرب کے گیس کے حامل علاقے کے اطراف میں جاری جنگ،  قیام امن کی کوششوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔

درایں اثنا ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے مآرب سیکٹر پر ذلت آمیز شکست سے بچنے کے لئے علاقائی ثالث بھیج کر صوبہ مآرب کے سلسلے میں صنعا کی سابقہ حکومت کے منصوبے کو تسلیم کرنے پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامیوں نے صنعا منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے لازمی ضمانت پیش نہیں کی ہے اور یہی وہ مسئلہ ہے جس کے باعث صنعا کو سعودی اتحاد کی صداقت میں شک ہے۔

 

ٹیگس