’القدس‘ سے موسوم ایک الیکٹرک کار کی رونمائی۔ ویڈیو
Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
جہاد محمد نامی ایک فلسطینی نژاد لبنانی نے ملک کی پہلی الیکٹرک کار بنائی ہے جس کا نام انہوں نے ’’القدس رائز‘‘ رکھا ہے۔
جہاد محمد ’’ای وی الیکٹرا‘‘ نامی ایک پرائیویٹ کمپنی کے مالک ہیں جس میں قریب ۳۰۰ فلسطینی اور لبنانی ملازمین کام کرتے ہیں۔انکی بنائی ہوئی اس کار کی قیمت ۳۰ ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ انہیں امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران وہ اپنی اس منفرد گاڑی کو بازار میں لے آئیں گے اور اس سال کے اختتام تک اسکی پیداوار ۱۰ ہزار تک پہونچ جائے گی۔
خیال رہے کہ جہاد محمد مواصلات کے شعبے میں کئی عرب اور غیر عرب ممالک منجملہ عراق اور کینیڈا می سرگرم رہے ہیں اور انہوں نے چار سال قبل آٹوموبائلز کے شعبے میں اپنی کارکردگی کا آغاز کیا۔