Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۵ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشت گردوں کی باب الحطہ کو بند کرنے کی ناکام کوشش

فلسطینیوں نے باب العامود کو بند کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے باب الحطہ کو بند کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

العالم ٹیلی ویژن کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صورتحال بدستور بحرانی ہے  اور غاصب صیہونی فوجیوں نے باب العامود کو بند کرنے میں ناکامی کے بعد، مسجدالاقصی میں داخلے کے ایک اور دروازے، باب الحطہ کو بند کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

خبروں میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی باب الحطہ اور اس کے اطراف میں تعینات ہیں۔ بڑی تعداد میں فلسطینی بھی علاقے میں موجود ہیں۔

اس سے پہلے فلسطینیوں نے وسطی بیت المقدس میں واقع  مسجد الاقصی کے ایک اور دروازے باب العامود کو بند کرنے کی صیہونی کوشش کو ناکام بنادیا تھا۔

فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کے بعد اسرائیلی فوجی باب العامود سے پیچھے ہٹنے پرمجبور ہوگئے تھے۔   

 اسی دوران اطلاعات ہیں کہ غزہ کے نواحی علاقے میں واقع  صیہونی بستی پر راکٹ حملے کے بعد سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا کہ غزہ کے قریب واقع صیہونی آبادیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ 

ٹیگس