Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • مشرقی افغانستان میں ہلاکتیں

مشرقی افغانستان میں ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے-

افغانستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر امرخیل کا کہنا ہے کہ لعل پور کےعلاقے میں ایک ہوٹل میں ہونے والی نامعلوم افراد کی اس فائرنگ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس فائرنگ کی ذمہ دای قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب افغان ذرائع نے قندھار ہرات روڈ پرافغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان عناصر کے درمیان جھڑپ ہونے کی خبردی ہے تاہم اس جھڑپ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے-

ٹیگس