عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کانوائے پر حملہ
Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
عراق کے صوبہ الانبار میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاروان پر حملہ کیا گیا ہے۔
عراق کی صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے اس لیجسٹک کارواں کو اس وقت سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ صوبہ صوبہ الانبار سے گذر رہا تھا۔
صابرین نیوزچینل نے ابھی تک اس واقعے کی تفصیلات اور اس میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی ہے ۔
عراق میں موجود دہشتگرد امریکی فوج کے اڈوں اور کاروانوں کو گزشتہ مہینوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
عراقی عوام، اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے ۔