غاصب صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا
Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۹ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز بیت لحم، قدس اور جنین میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے اور کم سے کم چھے فلسطینیوں کو اغوا کرکے لے گئے۔
غاصب صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کو آگے بڑھانے کی غرض سے آئے دن فلسطینی آبادیوں پرحملے اور فلسطینیوں کو اغوا کرکے لے جاتے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ اس وقت تقریبا چار ہزار سات سو مغوی فلسطینی صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند ہیں، جن میں دوسو پچاس بچے اور سینتالیس خواتین بھی شامل ہیں۔