May ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • جدہ میں دھماکوں کے بعد ایئرپورٹ بند

جنوبی سعودی عرب کے شہر جدہ میں دھماکوں کی آواز سنائی دینے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

نبا ویب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے ہفتے کے روز ایسی فوٹیج  شیئر کی ہیں جن سے جدہ شہر میں ایک بیلسٹک میزائل گرنے کی تصدیق ہوتی ہے اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

بعض صارفین کا کہنا ہے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں اور بہت سے ہوائی جہازوں کو مسلسل فضا میں چکر لگاتے دیکھا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے ہوائی اڈے کو بند کردیا ہے۔

 

ٹیگس