May ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • نجران ہوائی اڈے اور ملک خالد ایئربیس میں حساس سائٹوں پر یمن کے حملے

یمن کی مسلح افواج نے نجران ایئرپورٹ اور ملک خالد ایئربیس کی حساس فوجی سائٹوں کو نشانہ بنایا ہے

الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دو بدر بیلسٹک میزائلوں اور قاصف کے ٹو قسم کے چار ڈرون طیاروں سے جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں ملک خالد ایئربیس اور نجران ہوائی اڈے پر بمباری کی ہے ۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ یمنی عوام کے خلاف جارحیت اور محاصرے کا جواب ہے اور یہ یمن کا قانونی حق ہے ۔

گذشتہ روز بھی یمنی فوج نے قاصف کے ٹو قسم کے ڈرون طیاروں سے ملک خالد ایئربیس کو نشانہ بنایا تھا ۔

یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے گذشتہ مہینوں کے دوران جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئربیس کو کئی بار میزائیلی اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

ابہاء اور جیزان کے ہوائی اڈے اور ملک خالد ایئربیس یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے لئے لڑاکا طیاروں کی پشتپناہی اور ایندھن کے لئے استعمال ہوتے ہیں

ٹیگس