شام: ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ ترکی کے 3 آلہ کار ہلاک
May ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادلب کے شمال مشرقی علاقے «الفوعه» میں ہتھیاروں کے ایک بڑے گودام میں خوناک دھماکہ ہوا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کے اس بڑے گودام میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں ترکی کے 3 آلہ کار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ہتھیاروں کا یہ گودام ترکی سے وابستہ آلہ کاروں کا ہے۔ جو ایک کیمپ کے قریب واقع ہے۔ ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کیمپ کے رہائشی 6 عورتیں اور بچے بھی زخمی ہوئے۔
شام کی انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ فضائی حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ادلب کا علاقہ دہشتگرد گروہوں تحریر الشام» ( سابق جبهه النصره )، «الجبهه الوطنیه للتحریر» اور «جیش العزه» کے کنٹرول میں ہے۔