عراق اور کویت کی سرحد کے قریب امریکی فوجی کانوائے پر حملہ
عراق اور کویت کی سرحد کے قریب دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاروان پر حملہ کیا گیا ہے۔
عراق کی صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے اس لیجسٹک کارواں کوعراق اور کویت کی سرحد کے قریب «جریشان» میں حملے کا نشانہ بنایا گیا اور کئی دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں سے امریکہ کے اس لیجسٹک کارواں کو کافی نقصان پہنچا۔
صابرین نیوزچینل نے ابھی تک اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی ہے ۔
اس حملے کی ابھی تک ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔
عراق میں موجود دہشتگرد امریکی فوج کے اڈوں اور قافلوں کو گزشتہ مہینوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔عراقی عوام، اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی امریکی دہشت گرداںہ حملے میں شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل کو منظور کر چکی ہے ۔