May ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۴ Asia/Tehran
  • آیت اللہ اعرافی کی مسلمان نوجوانوں سے اپیل

عالمی یوم القدس کانفرس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ کے بیت المقدس کے مسئلے کو ختم کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایران پیرس سے گفتگو میں کہا کہ امریکا، فلسطینی کاز کو سازشوں کے ذریعے ختم کرنا چاہتا تھا لیکن مزاحمتی محاذ کی وجہ سے وہ اس میں ناکام ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے دہشت گرد گروہ داعش کو بنا کر اور عرب-اسرائیل تعلقات کی سازش کرکے علاقے کے حالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمتی محاذ نے اس کو ناکام بنا دیا۔

عالمی یوم القدس کانفرنس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مزاحمتی محاذ کو ختم کرنے کے لئے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا لیکن ان کی شہادت سے مزاحمتی محاذ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ 

آیت اللہ اعرافی نے عالم اسلام خاص طور پر مسلمان نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عرب-اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے اور عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن کے ساتھ گفتگو کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

 

ٹیگس