May ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب، یمن کا محاصرہ ختم کرے: بن عمر

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سابق مندوب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کا محاصرہ ختم کر دینا چاہئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سابق نمائندے جمال بن عمر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، یمن کا محاصرہ ختم کرے اور یہ یمن میں اقوام متحدہ کے منصوبے کا پہلا قدم ہے۔

انہوں نے جنگ یمن کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے محاصرے کا خاتمہ ہی، امن منصوبے کا پہلا قدم ہے۔

جمال بن عمر International Centre for Dialogue Initiatives کے سربراہ ہے اور یہ سینٹر اقوام متحدہ کے کچھ سابق سفارتکاروں کی جانب سے چلایا جاتا ہے اور اس کی تشکیل کا مقصد پر امن طریقے سے علاقائی تنازع کو حل کرنا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ 26 ستمبر کو بن عمر نے اپنے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکورٹی کونسل یمن کے بارے نئی قرار داد پیش کرے۔

واضح رہے کہ جنگ یمن کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر کوششیں ہو رہی ہیں اور تمام فریق سعودی عرب پر جنگ بندی کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور انصار اللہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ سعودی اتحاد پہلے حملے بند کرے اس کے بعد سعودی عرب  پر حملوں کا سلسلہ بند ہوگا۔

ٹیگس