May ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran
  • مزاحمتی محاذ کے میزائل حملوں سے بوکھلائے اسرائیل کا شام پر حملہ

اسرائیل نے شام کے صوبہ قنیطرہ  میں ایک رہائشی علاقے پر ہوائی حملہ کر دیا۔ ایک ہفتے کے اندر اسرائیل کا دوسرا حملہ ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام اسرائیل کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر نے سرحدی گاؤں میں واقع ایک گھر پر بمباری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں ایک شامی شہری زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لئے قنیطرہ کے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سے پہلے 6 مئی کو بھی اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے سرحدی علاقے قنیطرہ پر بمباری کی تھی۔

صیہونی ہیلی کاپٹر نے جبل الشعب ٹاون کے نزدیک ایک فوجی علاقے کو نشانہ بنایا تھا جو مقبوضہ علاقے جولان سے کچھ سو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ حملہ شام کے ساحلی علاقے لاذقیہ میں میزائل حملے کے 24 گھنٹے کے اندر ہوا تھا جس میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی خبر دی۔

 

ٹیگس