May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملے جاری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شمالی غزہ کے بعض علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ فلسطین کے استقامتی گروہوں نے بھی اسرائیلی جارحیت کے جواب میں منگل کو بھی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی مراکز پر ڈھائی سو سے زائد راکٹ اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے-

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کو شمالی غزہ پٹی کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے ۔

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی بمبار جنگی طیاروں نے غزہ میں استقامت کے ایک سو تیس سے زیادہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے تاہم فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے مغربی غزہ میں ایک رہائشی ٹاور کے آٹھویں فلور پر واقع دو رہائشی اپارٹمنٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوئے ہیں ۔

غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے کل رات اور آج کے حملوں میں نو بچوں سمیت چوبیس عام شہری شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک سو سے زائد ہے ۔

یہ بھی دیھئے:

غزہ پر صیہونی دہشتگردوں کا حملہ، کئی کمسن شہید

غزہ؛ باپ کے جنازے پر فلسطینی بچے کی بے تابی

غزہ کے فلسطینیوں نے منگل کو غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ میں شرکت کی اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ شہداء کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔

قبل ازیں حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کی جانب سے مسجد الاقصی اور بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر مظالم بند کرنے کے تعلق سے صیہونی حکومت کو دی جانے والی مہلت ختم ہونے کے بعد فلسطینی استقامتی گروہوں نے شمالی غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں اور صیہونی بستیوں پر حملہ کیا اور دسیوں میزائل فائر کئے تھے اور منگل کو بھی بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں صیہونیوں کے اڈوں پر دوسو پچاس سے زیادہ میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج منگل کی صبح مقبوضہ فلسطین میں غزہ سے ملحق صیہونی کالونیوں پر ایک سو پچاس سے زیادہ میزائل فائر کئے گئے ہیں تاہم اس کے اینٹی میزائل سسٹم نے دسیوں میزائلوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کردیا۔

اس پر بھی کلک کیجئے:

غاصب صیہونیوں نے پھر ’خوف و ہراس‘ کا مزہ چکھا۔ ویڈیوز

عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے اڈوں پر بھاری تباہی پھیلانے والے وار ہیڈز کے حامل میزائلوں سے حملہ کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ ان میزائلوں کی رینج ایک سو بیس کلومیٹر تک ہے اور انھیں پہلی بار استعمال کیا گیا ہے۔ ابوعبیدہ نے کہا کہ استقامت کے میزائل کارگر ثابت ہوئے اور اس کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے فوجی مسجد الاقصی کے صحن کو کھولنے پر مجبور ہو گئے اور ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں نماز صبح ادا کی۔

ٹیگس