May ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • جیسے کو تیسا، دوسروں کو رلانے والے صیہونی اب خود رو پڑے۔ ویڈیو

فلسطین کی غزہ پٹی پر غاصب صیہونی دشمن کے تابڑتوڑ فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں، جن میں اب تک دسیوں رہائشی مکانات اور عمارتیں تباہ اور سیکڑوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب فلسطین کی استقامتی فورسز بھی جوابی کاروائیوں کے لئے مکمل طور پر پُر عزم ہیں اور اب تک صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کو اپنے راکٹوں کا نشانہ بنا چکی ہیں جس کے باعث غاصب ریاست اسرائیل پھر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ صیہونی جارحیت اور فلسطینی دفاع کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 

دوسروں کو رلانے والے صیہونی اب خود رو پڑے۔ مقبوضہ فلسطین کے عسقلان شہر پر فلسطین کی استقامتی فورسز کا جوابی حملہ

 

فلسطین کی جوابی کارروائی کے بعد صیہونیوں میں افراتفری اور خوف و ہراس کا ماحول

 

صیہونی بستی سدیروت پر غزہ کے جوانوں کا جوابی حملہ
 

ٹیگس