May ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • واشنگٹن کی مخالفت کے باوجود  دفا‏عی سسٹم کی خریداری پر بغداد کا اصرار

عراق نے روسی ساخت کے دفاعی سسٹم ایس 400 خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

 عراقی پارلمان کے دفاعی امور سے متعلق کمیشن نے جدید ترین دفا‏عی سسٹم کی قریب الوقوع خریداری سے متعلق بغداد کے اقدام پر زور دیا ہے۔

بغداد کی جانب سے روسی ساخت کے دفاعی سسٹم کی خریداری کے معاملے میں واشنگٹن مستقل طور پر رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

عراق کے دفاعی پارلیمانی امور سے متعلق کمیشن کے نائب سربراہ نا‏يف الشمری نے کہا ہے کہ 2021 کے بجٹ میں جدید ترین فوجی سازوسامان کی خریداری کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں عراقی پارلیمان کی قومی سلامتی اور دفاعی امور کے کمیشن نے وزیردفاع اور اعلی فوجی کماںڈروں کے ساتھ صلاح مشورہ کیا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کی دیگر افواج کی ترقی و پیشرفت کے پیش نظر عراق کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ عراق روس سے جدیدترین دفاعی سسٹم ایس 400 خریدنے کی کوشش کررہا ہے تاہم امریکی وزرات خارجہ نے عراق کو متنبہ کیا کہ بغداد کی جانب سے روسی ساخت کے دفاعی سسٹم کی خریداری کی صورت میں عراق کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیگس