القسام بریگیڈ کے کمانڈر پر ناکام قاتلانہ حملہ
صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ محمد الضیف کو گزشتہ ہفتے قتل کئے جانے کی سازش ناکام ہوگئی۔
صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف کو قتل کئے جانے کا منصوبہ دوبارہ ناکام ہوچکا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق خودساختہ اسرائيلی ریاست کے دہشت گردوں نے محمد الضیف پرگزشتہ ایک ہفتے کے دوران دوبار قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں مرتبہ ان کا ناپاک منصوبہ خاک میں مل گیا۔
دوسری جانب العالم نے رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگیڈ نے غزہ پر صیہونی فوجی جارحیت کے جواب میں غاصب اسرائیل کی چھ فوجی چھانیوں کو اپنے میزائيلوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ مصرکی وساطت سے جنگ بندی کی ایک تجویز سامنے آئی ہے جس پر جمعرات کی صبح سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب نے مصر کی مجوزہ جنگ بندی پر اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور وزيرجنگ بنی گانتز نے جنگ بندی کی تجویز کے سامنے آنے سے ذرا پہلے اپنے بیانات میں غزہ شہر پر بمباری جاری رکھنے کی دھمکی دی تھی۔
ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے پیر کے روز خبر دی تھی کہ نیتن یاہو نے جنگ بندی سے متعلق واشنگٹن سے چند روز کی مہلت کی درخواست کی ہے۔