May ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردی سے صحافی بھی محفوظ نہیں، فلسطین کا عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ

فلسطینی صحافیوں کی تنظیم پی جے ایس نے اسرائیل جارحیت میں صحافیوں پر حملے کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین جرنلسٹ سینڈیکیٹ کے صدر ناصر ابوبکر نے بتایا ہے کہ غزہ پر حالیہ صیہونی جارحیت کے دوران ایک سو ستر کے قریب صحافی زخمی ہوئے ہیں اور ان کی تنظیم اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں قائم تینتس میڈیا ہاوسز اور ان کے دفاتر کو جارحیت کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
ناصر ابوبکر نے مزید کہا کہ فلسطینی جرنلسٹ سینڈیکیٹ، صحافیوں کی عالمی تنظیم کے تعاون سے صحافیوں کے خلاف خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس سے پہلے فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بھی صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں اور بے گناہ عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں شکایت دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

ٹیگس