بحرین میں آیت الله شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ
بحرین میں آیت الله شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں اس ملک کے الفداء شہداء اسکوائر میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے الفداء اسکوائر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ بحرین کے معروف عالم دین آیت الله شیخ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے «لبیک یا فقیه آیت الله قاسم» جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر وقت پلٹ جائے تو وہ ایک بار پھر اسی اسکوائر میں جہاں آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پرفائرنگ کی تھی آیت الله شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں جمع ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ بحرین کے عوام مئی 2017 میں اس وقت جب آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز آیت الله شیخ عیسی قاسم کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر حملہ کرنے والی تھی سکیورٹی اہلکاروں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئے اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم سے کم 3 بحرینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ بحرینی عوام ملک میں عدل و انصاف کے قیام ، امتیازی سلوک کے خاتمے اور جمہوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بحرینی سیکورٹی اہلکار اب تک دسیوں مظاہرین کو شہید اور زخمی کر چکے ہیں ۔