عراق، امریکی دہشت گردوں کی چھاؤنی پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ
عراقی میڈیا نے امریکی دہشت گردوں کی عین الاسد چھاؤنی پر پانچ راکٹوں سے حملے کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا نے عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں سے سب سے بڑے ٹھکانے عین الاسد چھاؤنی پر پانچ راکٹ گرنے کی خبر دی ہے۔
عین الاسد چھاؤنی پر امریکی فوجیوں کا قبضہ ہے اور یہ مغربی عراق میں واقع ہے۔
صابرین نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ پانچ سے زائد راکٹ، امریکی چھاؤنی کے حساس علاقوں پر گرے ہیں۔
صابرین نیوز نے مزاحمت کاروں کے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی ائیرڈیفنس سسٹم ان راکٹوں کو انٹرسپٹ کرنے میں ناکام رہا۔
اس میڈیا ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ فلق نوعیت کے تھے اور یہ اپنے ہدف پر دقیق حملہ کرنے میں کامیاب رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کی وجہ سے امریکیوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق میں امریکا کی اس فوجی چھاؤنی پر اس سے پہلے بھی کئی بار حملے ہو چکے ہيں۔