May ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • دہشت گرد امریکی کمانڈر کی سعودی حکام سے ملاقات، علاقے میں نیا فتنہ کھڑا کرنے کی کوشش

مغربی ایشیا میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی مرکز سینٹ کام کے کمانڈر نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع سے ملاقات کی اور علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا میں براجمان دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ جنرل مکنیزی نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ خالد بن سلمان سے دار الحکومت ریاض میں ملاقات کی۔ 
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان خاص طور پر دفاعی اور فوجی شعبے میں شراکت داری اور تعاون کا جائزہ لیا گیا اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام میں اس کے کردار پر تاکید کی۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں دنیا اور علاقائی امن و استحکام کے بارے میں مشترکہ کوششوں اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے اعلی سیاسی اور عسکری عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ 
اتوار کو سعودی عرب کا دورہ کرنے والے خطے میں تعینات دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے سرغنہ نے دعوی کیا ہے کہ ریاض نے ایران کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکا سے ایک بار پھر فوجی مدد کی درخواست کی ہے۔ 
مغربی ایشیا میں براجمان دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ جنرل مکنیزی نے مشرق وسطی کے اپنے دورے کے دوران اے بی سی نیوز اور اسوشیٹیڈ پریس کے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سعود حکام یہ یقین حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ ایران کی جانب سے حملہ ہونے کی صورت میں کیا امریکا ان کی مدد کرے گا یا نہیں؟

ٹیگس