May ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امت مسلمہ اور حریت پسند، ملت فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں : یمن

ایران میں تعینات یمن کے سفیر نے فلسطین میں استقامتی محاذ کی کامیابی کو استقامت کے پورے بلاک کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

یمن کے سفیر ابراہیم محمد الدیلمی نے ایران پریس سے گفتگو میں فلسطین میں استقامتی محاذ کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اور حریت پسند، ملت فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کیلئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

یمن کے سفیر نے امریکہ کے اشاروں پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے والے بعض ممالک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان متحد ہو کر فلسطینی کاز کا دفاع کریں گے اور غاصب اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ ناکامی سے دوچار ہو گا اور امت مسلمہ ،فلسطین کے مسئلے میں اتحاد و یکجہہتی کا مظاہرہ کرے گی۔

ٹیگس