May ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۰:۲۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی رہنما نے اسرائیلیوں کو کیا چیلنچ، صیہونی اخبار نے کہا شجاع

اسرائیل کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ پٹی ميں حماس کے رہنما، اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر جنگ سے زیادہ شجاع اور بہادر ہیں۔

جیروسلم پوسٹ نے اپنے ایک مقالے میں لکھا کہ اسرائیلی حکام اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ حماس کے سربراہ یحیی السنوار کے غزہ پٹی میں عوام میں ظاہر ہونے کو اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر جنگ سے خوفزدہ ہونے کی نشانی قرار دیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ السنوار، نتن یاہو اور بنی گانٹز دونوں سے زیادہ شجاع اور سچے ہیں اور اسی لئے انہیں اتنی زیادہ حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکام نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ غزہ پٹی میں حماس کے رہنما یحیی السنوار اور حماس کی فوج شاخ عز الدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر ضیف اللہ کو قتل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق یحیی السنوار نے بدھ کے روز اس سوال کے جواب میں کہ وہ صیہونی وزیر جنگ کی دھمکی سے ڈرتے ہیں یا نہیں؟ کہا تھا کہ وہ بالکل بھی نہيں چاہتے کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک یا کورونا وائرس کی وجہ سے ہو بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں شہید ہوں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں 60 منٹ کی مہلت دی تھی کہ اس دوران جب وہ پیدل اپنے گھر کی طرف جا رہے ہیں، ان کو قتل کر دیں۔

اس پریس کانفرنس کے بعد یحیی السنوار اپنے گھر تک پیدل ہی گئے اور صیہونی حکام ان کے چیلنج کو قبول نہیں کر پائے۔

ٹیگس