May ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۹ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے سعودی عرب کے اندر وسیع آپریشن کیا، 150 کیلومیٹر کا علاقہ آزاد

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان میں وسیع آپریشن کیا جس میں سعودی اتحاد کو کاری ضرب لگی ہے۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ، سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے علاقے الخوبہ – الوادی جارہ نامی علاقے میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کے وسیع حملے جاری ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ تین طرف سے کیا گیا تھا اور یمنی فوج نے اس کارروائی کے دوران زبردست پیشرفت کی ہے اور اس علاقے پر مکمل قبضہ کر لیا ہے اور دشمن کی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

یمن میں ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ جیزان کے علاقے الخوبہ- الوادی جارہ علاقے میں مرکزی شاہراہ سے کارروائی کی گئی اور اس کارروائی کے دوران سعودی فوج کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی فوج کے اس ذریعے کا کہنا ہے کہ اہداف کے تحت سعودی - سوڈانی فوج کے مشترکہ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ یمنی فوج نے گھات لگاکر کارروائی کی جس کے دوران سعودی فوج کے متعدد کمانڈر اور جرنیل ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یمن کے میڈیا سنٹر نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے اندر جیزان کا ڈیڑھ سو مربع کلومیٹر کا علاقہ اس آپریشن کے دوران آزاد ہوا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ یمنی فوج نے درست اطلاعات کے بعد یہ آپریشن کیا ، اس دوران دشمن کی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔

ٹیگس