May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • حکومت باعزت اور پائیدار امن کی خواہاں ہے: عبداللہ عبداللہ

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے افغان حکومت کا امن مذاکرات کار وفد جلد ہی قطر روانہ ہو رہا ہے۔

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والے افغان مذاکرات کار وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے اس موقع سے افغانستان سے جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے بخوبی استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے اتوار کے روز کہا کہ حکومت باعزت اور پائدار امن کی خواہاں ہے اور افغان حکومت کا مذاکرات کار وفد، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے قطر کے لئے جلد ہی روانہ ہو گا۔

قطر میں یہ مذاکرات ایسے حالت میں دوبارہ شروع ہو رہے ہیں کہ استنبول نشست عید الفطر کے بعد دو بار ملتوی ہونے کے بعد تشکیل پانے والی ہے تاہم افغانستان سے امریکی فوجیوں کا یکم مئی کو مکمل انخلا نہ ہونے کی بنا پر طالبان نے اس نشست میں شامل ہونے سے گری‍ز کیا ہے۔

ٹیگس