حماس کے رہنما کا اسرار آمیز پیغام، صیہونیوں کی نیند اڑ گئی
Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
غزہ میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحیی السنوار نے ایک بیان دے کر صیہونی حکومت کی نیند اڑا دی ہے۔
انہوں نے عوام کے درمیان تاکید کی کہ حماس، مزاحمت اور القسام کی جانب سے 1111 نمبر کو اچھی طرح یاد کر لیں۔
یحیی السنوار نے دوشنبے کی شام ایک بیان میں کہا کہ 1111 نمبر کے بارے میں جلد ہی تفصیلات بیان کی جائے گی۔
کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 1111 نمبر فلسطینی قیدیوں کی تعداد ہے جو ممکن ہے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں آزاد ہوں گے کیونکہ 1 نمبر کو چار با بیان کیا ہے جو القسام بريگیڈ کے قبضے میں موجود چار اسرائیلی فوجیوں کی طرف اشارہ ہے۔
کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا مسئلہ پیشرفت کر چکا ہے اور جلد ہی اس پر عمل ہونے کا امکان ہے۔