Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ نے گیارہ ستمبر کے واقعات کو اسلام پر حملے کے لئے بہانہ بنایا/ سعودی عرب دوسروں کو امریکہ و اسرائیل کے سامنے تسلیم ہونے کی ترغیب دلا رہا ہے: عبدالملک الحوثی

یمن کی قومی حکومت کے نگران اعلی نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ نے گیارہ ستمبر کے واقعات کو مسلم امہ پر حملہ کرنے کے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کیا۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نگران اعلی عبد الملک الحوثی نے عالمی سامراج کے مقابلے کے قومی دن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد مسلم امہ کے خلاف امریکی اقدامات کے ساتھ ہی ساتھ صیہونی حکومت نے بھی فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیتیں بڑھا دیں اور امریکہ و اسرائیل دونوں کے اقدامات کا مقصد مسلم امہ کے ثقافتی تشخص کو تباہ کرنا تھا۔

عبد الملک الحوثی نے کہا کہ داخلی محاذ کو مضبوط بنانے اور امریکی تسلط کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کا میدان میں آنا ضروری ہے اور امریکی و صیہونی دشمن کے ساتھ ہی ان کے ایجنٹوں کا مقابلہ بھی ایک لازمی امر ہے۔

یمن کی قومی نجات حکومت کے نگران اعلی عبد الملک بدر الدین الحوثی نے زور دے کر کہا کہ ایران اور شام کی مانند سب ہی کو فلسطینی و لبنانی استقامتی محاذ کی حمایت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں کھلے عام مسلم امہ کو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور استقامتی محاذ سے دشمنی کے لئے آگے بڑھا رہی ہیں۔

عبد الملک الحوثی نے کہا کہ سعودی جارحین نے ہمیں کوئی مراعات نہیں دی جبکہ ہم صرف حملے اور محاصرے کا خاتمہ چاہتے ہیں اور قیام امن اسی وقت ممکن ہے جب جارحیت، محاصرہ اور غاصبانہ قبضہ ختم ہوجائے۔

ٹیگس