Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جھڑپیں اور دھماکے 103 طالبان ہلاک و زخمی

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان میں ہونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

آوا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے آج سنیچر کے روز کہا کہ اس ملک کے صوبے زابل کے شینکی اور شاجوی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 60 طالبان ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ہرات کے گورنر کے ترجمان جیلانی فرهاد نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات کے ضلع گلران میں 8 طالبان ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جبکہ غوریان ضلع میں ہونے والی جھڑپ میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ ان جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار جاں بحق اور 6 عام شہری زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، پہلا بم دھماکہ چہار قلا میں مسافر کار کے قریب ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ 4 گھنٹے بعد دوسرا دھماکہ ہوا جس میں کار استعمال کی گئی اور مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ٹیگس