Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران اور عراق کے مابین بہترین روابط برقرار ہیں: عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی زائرین کے ویزے کی منسوخی کی بھرپور کوشش کریں گے۔

عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے ملک کے اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی زائرین کیلئے عراق کے ویزوں کے خاتمے پر یقین کرتا ہوں اوراس سلسلے میں سنجیدہ کوششیں کروں گا ، ہم مستقبل میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے مابین ویزے کی منسوخی کو آسان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصطفی الکاظمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کرنے میں اہم کردارادا کیا اور مجھے فخر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات اب اپنی بہترین سطح پر ہیں۔

عراق کے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ اہم سیکیورٹی تعاون کیا اوراسی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے ایران کی اندرونی سلامتی کو تباہ کرنے کے لیے ایران کے دشمن اور داعش کی بعض سازشیں ناکام ہو گئیں۔

مصطفی الکاظمی نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران ہم نے امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات کے تین دور کیے اور دوسرے مرحلے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ امریکی فوجی عراق سے چلے جائیں گے ۔ مذاکرات کے تیسرے دور سے پہلے ہم عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد کو 60 فیصد سے کم کرنے میں کامیاب ہوگئے اور مذاکرات کے تیسرے دورمیں تکنیکی کمیٹی جلد ہی عراق سے باقی امریکی فوجیوں کے انخلا کے لئے ٹائم ٹیبل طے کرنے کے لئے اپنا کام شروع کردے گی۔   

عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ بلاشبہ الحشد الشعبی عراق کی ایک قانونی تنظیم ہے اورعراقی سیکیورٹی سسٹم کے ساتھ ساتھ عراقی قومی سلامتی کے نظام کاایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سیکیورٹی اداروں، چاہے وہ الحشد الشعبی ہو یا کوئی اور ادارہ اس کو نشانہ بنانے  کے لیے دوسرے ممالک  کی کسی بھی حکمت عملی کو قبول نہیں کریں گے۔

ٹیگس