عراق ميں صدام دور کی ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف
عراق کے مشرقی علاقے میں صدام کے دور حکومت میں سزائے موت پانے والے افراد کی ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق " سیدالشہداء" سے معروف ایک تنظیم نے عراق کے مشرقی علاقے میں واقع صوبے دیالی کے شہروں کفری، اور خانقین شہروں کے درمیان ایک نئی اجتماعی قبر کے ملنے کی خبر دی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کفری – خانقین میں شہدا کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی اطلاعات پر اس علاقے ميں یہ اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جہاں سے صدام کے مخالفین کے باقیات ملے ہیں۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس اجتماعی قبر میں بڑی تعداد میں شہدا کے باقیات ملے ہیں کہ جن کی شناخت کا کام شروع کر دیا گيا ہے۔
صدام کے زوال کے بعد سے اب تک ایسی دسیوں اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں، جن میں 80 اور 90 کے عشروں کے دوران سزائے موت پانے والے افراد کی لاشوں کو خفیہ طریقے سے لاکر دفنایا گیا تھا۔